نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے عدالتی امور پر بریفنگ طلب

Oct 23, 2024 | 18:54:PM

(امانت گشکوری)نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کو عملے کی جانب سے عدالتی امور پر بریفنگ  دی گئی ہے جس پر  جسٹس یحییٰ نے تمام ونگز کو دوبارہ بریفنگ کی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحییٰ  آفریدی نے عدالتی سٹاف کو بریفنگ کیلئے طلب کیا ، جسٹس یحیی آفریدی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی ملاقات کی ،سپریم کورٹ کے مختلف ونگز کے سربراہان نے نامزد چیف جسٹس کو عدالتی امور پر بریفنگ دی جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ونگز کے سربراہان کو دوبارہ بریفنگ کی ہدایت کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی میچ میں دو ریکارڈ  زمبابوے نے ٹی 20 کی تاریخ بدل ڈالی

مزیدخبریں