ترکیہ: انقرہ میں ایوی ایشن کمپنی کے قریب دھماکہ، 4 افراد جانبحق، 14 زخمی

Oct 23, 2024 | 19:19:PM

(24 نیوز) ترکیہ کے شہر انقرہ میں ایوی ایشن کمپنی ترکش ایئرو اسپیس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکش ایئرو اسپیس کمپنی کے قریب دھماکہ ہوا، علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکہ خود کش بھی ہو سکتا ہے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

ترک وزارت داخلہ نے دہشتگرد حملے کی تصدیق کر دی، ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں