حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق لبنانی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین، جنہیں سابق سربراہ شہید حسن نصر اللہ کا ممکنہ متبادل سمجھا جاتا تھا کئی ہفتے قبل ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں،حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے شہید بھائیوں سے عہد کرتے ہیں کہ آزادی اور فتح کے مقاصد کے حصول تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے،اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا،ہاشم صفی الدین شہید حسن نصر اللہ کے قریبی رشتہ دار تھے اور 2001 سے حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ تھے۔