ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ : بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی، اب کونسے نمبر پر آگئے؟    

Oct 23, 2024 | 21:28:PM
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ : بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی، اب کونسے نمبر پر آگئے؟    
کیپشن: بابراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جب کہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، روہت شرما، شُبمن گل اور ورات کوہلی کی بدستور دوسری ، تیسری اورچوتھی پوزیشن ہے۔پاکستان کے فخر زمان کی رینکنگ میں 9 ویں پوزیشن ہے۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،  راشد خان کی دوسری اور کلدیپ یادیو کی تیسری پوزیشن ہے۔  ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کےشاہین آفریدی 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ  سکندر رضا دوسرے اور گلین میکسویل کی تیسری پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہی میچ میں دو ریکارڈ،زمبابوے نے ٹی 20 کی تاریخ بدل ڈالی