(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔
آرٹیکل 185(2)(d) میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت ہو گی، جسٹس عابد عزیز شیخ شہری محمد افضال ناجمی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین سینیٹ سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور آئین میں دیئے گئے حقوق شہریوں کو فراہم نہیں کیے جارہے، شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں حساس ادارے کے قریب دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شہریوں کو دیئے گئے بنیادی حقوق پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے ۔