الیکشن 2024 میں امیدواروں کی کامیابیوں کیخلاف انتخابی عذرداریوں پرسماعت کل ہوگی 

Oct 23, 2024 | 21:54:PM

(ملک اشرف)الیکشن 2024 میں امیدواروں کی کامیابیوں کے خلاف انتخابی عذرداریوں پرسماعت کل ہوگی۔ 

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل  لاہور کے حلقوں کی انتخابی عذرداریوں پر سماعت کرے گا ، پی پی145 لاہور سے ن لیگ کے ایم پی اے سمیع اللہ خان کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری سماعت ہوگی،الیکشن ٹربیونل ناکام  امیدوار میاں محمد یاسر کی انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا، ناکام امیدوار محمد یاسر نے انتخابی عذرداری میں چودھری سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

پی پی 167 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھرکی کامیابی  کے خلاف  انتخابی عذرداری پر سماعت ہوگی، الیکشن ٹربیونل ناکام امیدوار عمار بشیر کی انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار عمار بشیر نے عرفان شفیع کھوکھر کی کامیابی کو چیلنج کیا ۔

اسی طرح پی پی 165 لاہور سے پی ٹی آئی  کے حمایت یافتہ  ایم پی اےاحمر بھٹی کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت ہوگی، الیکشن  ٹربیونل ناکام  امیدوار شہزاد نذیر کی انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا، مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار شہزاد نذیر نے ایم پی اے احمر بھٹی کی کامیابی  کےخلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد لاہور کے حلقہ این اے 117, این اے 121,122,125,126,129 کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس سلطان تنویر احمد لاہور کے حلقہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 145, 146, 152,153,156,157,165,166, 167,168,171 اور 172 کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں