(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دیرینہ ساتھی مولانا ابوبکرکی وفات پر تعزیت کیلئے ہری پور پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ کے دیرینہ دوست مولانا ابو بکر ا نتقال کر گئے ہی، جس کی تعزیت کیلئے مولانا فضل الرحمان ہری پور پہنچ گئے ، مولانا فضل الرحمان نے مولانا ابوبکر مرحوم کے بیٹوں سے تعزیت کی اور مولانا ابوبکر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔