وزیر داخلہ سندھ کا بھینسوں کی رجسٹریشن کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی ) حکومت کی جانب سے زراعت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستان کو زراعت میں خود کفیل بنانا اور درآمدی بجٹ کو کم سے کم سطح پر لانا ہے ، اسی تناظر میں سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھینسوں کی رجسٹریشن کا اعلان کر دیا ہے ،سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر کسان کو 6 ہزار ماہانہ دے رہی، ضروری ہے کہ یہ رقم حقیقی کسانوں اور حقدار تک پہنچے ،البتہ ابھی تک بھینسوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار واضح نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ کنفرم ہو سکا ہے کہ یہ عمل کب سے شروع کیا جائیگا۔