پی ٹی آئی نے پارٹی امور اور احتجاجوں میں موثر کارکردگی نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری

Oct 23, 2024 | 23:06:PM

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف کا بڑا ایکشن،پی ٹی آئی نے پارٹی امور اور احتجاجوں میں موثر کارکردگی نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

تحریک انصاف نے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی شوکازنوٹس جاری کرنا شروع کردئیے،چکوال سے ایاز امیر،سرگودھا سے میاں خداداد اور ہارون احسان پراچہ کو شوکاز جاری کئے گئے،تمام ٹکٹ ہولڈرز سے سات روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

فیصلہ رابطہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہوا ،پنجاب کی رابطہ کمیٹی نے تمام احتجاجوں کا جائزہ لیا تھا ،تمام احتجاجوں میں سرگودھا ،اٹک اور چکوال کی قیادت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی،رابطہ کمیٹی کی سفارش پر چئیرمین پنجاب رابطہ کمیٹی نے کارروائی کی،جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب نے شوکاز نوٹس جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کا شوہر گرفتار، سنگین الزام عائد

مزیدخبریں