الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے رکن عبیداللہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا 

Oct 23, 2024 | 23:47:PM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے رکن عبیداللہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ،جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عبید اللہ گورگیج پی بی 44  کوئٹہ سے ایم پی اے تھے،عبیداللہ کی کامیابی کو عطا محمد بنگلزئی نے چیلنج کیا تھا ،بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے عبیداللہ گورگیج کے خلاف انتخابی عذرداری کیس میں فیصلہ دیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد عبید اللہ رکن اسمبلی نہیں رہے۔

مزیدخبریں