اف یہ کیا انہونی۔۔۔ لڑکی کے بچپن کا بوائے فرینڈ بنے گا اب اسکا باپ

Sep 23, 2021 | 00:25:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)رشتوں کے تقدس کو  ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے ۔رشتوں میں دھوکہ دینا کبھی اچھا نہیں ہوتا،چاہے یہ رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان ہو یا کوئی اور خونی رشتہ ہو۔ماریسا نام کی ایک لڑکی کو  اس کی ماں نے ہی دھوکہ دیدیا ۔ لڑکی کے بچپن کے بوائے فرینڈ سے شادی کا اعلان کرکے ماں نےاسکو غم سے نڈھال کر دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک پر لوگوں کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے  ماریسا  نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی اپنی ماں نے اسکے  بچپن کے دوست کو اس کی پیٹھ کے پیچھے ڈیٹ کیا۔ جب اسکے بوائے فرینڈ سے اسکے تعلقات ختم ہوئے تو  اس کی ماں اس سے ملتی رہی اور آخر کار دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ جب ماریسا  کو اپنی والدہ کے اس عمل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ غصے سے پاگل ہو گئی۔میریسا نے بتایا کہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں اپنے ہی سکول کے ہم جماعت کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ۔ ہائی اسکول میں ان دونوں کی دوستی بڑھی اور وہ ان کے ساتھ ان کے ہی گھر میں رہنے کیلئے آگیا ۔ گھر میں ماریساکی ماں اور اس کے سوتیلے والد بھی رہتے تھے ۔ دونوں کا رشتہ تین سال کا ہوتا اس سے پہلے ہی ماریسا نے اپنے بچپن کے دوست سے اپنا رشتہ ختم کرلیا ۔ اس وقت لڑکے نے اس سے رشتہ نہیں توڑنے کی بھیک تک مانگی تھی ۔ حالانکہ جب ماریسا گھر چھوڑ کر 18 سال کی عمر میں الگ رہنے چلی گئی ، تب بھی ماریسا کی ماں اس لڑکے کو اپنے گھر پر بلاتی اور ملتی تھی ۔ماریسانے کئی مرتبہ انہیں اس بات کیلئے روکا بھی تھا ، لیکن ماں نے لڑکے کو اپنے بیٹے جیسا بتاکر اس کو خاموش کردیا ۔اس معاملہ پر ماریسااور اس کی ماں کی کئی مرتبہ لڑائی بھی ہوئی ۔ آخر کار ماریسا نے اس سے بات کرنی ہی بند کردی ۔ حالانکہ اس واقعہ کے کچھ وقت بعد ہی اس کی ماں نے اس سے اس بات کا انکشاف کردیا کہ واس کے پرانے عاشق کو ڈیٹ کر رہی ہے ۔ اس انکشاف کے بعد ہی ماریسا اور اس کی ماں کی بات چیت تقریبا سال بھر بند رہی ۔دوسری جانب میریسا بھی اپنے ریلیشن شپ کے بعد حاملہ ہوگئی اور اس نےبچے کو جنم دیا ۔ بچے کی پیدائش کے کچھ ہی دنوں بعد اس کی ماں نے اس کو بتایا  کہ وہ منگنی کرچکی ہے اور اگلے ہی دن شادی کرنے جارہی ہے ۔ ماریسا کی  کہانی  سن کر زیادہ تر لوگوں نے اسکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ماں سے دوری بنانے کا بالکل صحیح فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  آتش فشاں ویڈیو ۔۔ دل ہلا دینے مناظر سامنے آ گئے

 

 


 

مزیدخبریں