شاہ رخ کی چلبلی بیٹی کے طور پر کیریئر کا آغاز کر نیوالی ثنا سعیداب کیسی نظرآتی ہیں؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ ثنا سعید نے کرن جوہر کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی معصوم اور چلبلی بیٹی کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ۔ سال 1998 میں آئی یہ فلم ان کی ڈیبیو فلم تھی۔
تفصیلات کے مطابق ثنا سعید نے جب فلم کے لئے شوٹنگ شروع کی تھی، تب وہ صرف 8 سال کی تھیں۔
انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 2000 میں آئی فلم ’ہر دل جو پیار کرے گا‘ اور ’بادل‘ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا۔
اب شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی ثنا سعید ایک خوبصورت کم عمربچی سے بڑی ہو گئیں۔ ثنا سعید آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ وہ 33 سال کی ہوگئی ہیں۔ ان کی پیدائش 22 ستمبر 1988 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ثنا سعید اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل