کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق۔۔2357نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 490، سندھ میں 7 ہزار 310، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 463، اسلام آباد میں 907، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار!!!!ویکسین نہ لگوائی تو جیل جانا پڑیگا۔۔۔ 100سے زائد گرفتار