لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کر کے دبئی بھیجنے والی بلیک میلر خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کرجسم فروشی کا اڈہ چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ خواتین کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتی اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں دبئی جانے کیلئے رضامند کرتی تھی۔یاد رہے ملزمہ اور اس کا اکرام نامی دوست دبئی میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہیں ۔
واضح رہے سرائے عالمگیر کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار!!!!ویکسین نہ لگوائی تو جیل جانا پڑیگا۔۔۔ 100سے زائد گرفتار