شادیوں کے شوقین شوہر نے بچے چھین کر بیوی کو گھر سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خاوند شادیوں کا شوقین ہے پہلے بھی ایک عورت کو طلاق دے چکا ہے اب مجھ پر ظلم شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سبزہ زار کی رہائشی گلشن بی بی نے سیشن عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا خاوند شادیوں کا شوقین ہے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد مجھ سے شادی کی اب مجھ پر بھی ظلم شروع کر دیا ہےمزید یہ کہ میری دو بچیاں ہیں جو کہ میرے خاوند نے مجھ سے چھین لیں ہیں۔
گلشن بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری بچیاں مجھے دلائی جائیں،عدالت نے آٹھ سالہ ام حبیبہ اور 10سالہ زینب فاطمہ ماں کی تحویل میں دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم سیکٹر کےگردشی قرضہ میں 3 سال میں 50 فیصد اضافہ