چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ سارہ علی خان کی کشمیر میں موج مستیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لئے دنیا کے خوبصورت مقامات کا سفر کررہی ہیں۔ مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کے بعد اب سارہ خان نے کشمیر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی نے بے حد متاثر کیا اور انہوں نے تصاویر کے ساتھ فارسی میں شعر لکھ کر کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فارسی شعر کا انگریزی میں بھی ترجمہ لکھا ہے’’اگر زمین پر جنت ہے تو صرف یہ ہے ، یہ ہے، یہ ہے‘‘ اپنی پوسٹ میں سارہ علی خان نے کشمیر، جنت، امن کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بڑی بیٹی ہیں۔ حالانکہ ان کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور سیف علی خان کرینہ کپور سے دوسری شادی کرچکے ہیں لیکن سارہ خان کے کرینہ کپور سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔سارہ علی خان نے بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ بننے کو ترجیح دی۔ انہوں نے 2018میں فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کتنے سال کی ہو گئیں؟.. سالگرہ کی تصویر وائرل