سویا ہوا شخص جسے بلی کے پنجے کا زخم سمجھا وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹروں کا اہم انکشاف

Sep 23, 2021 | 12:03:PM
بلی
کیپشن: سوئے ہوئے شخص کو بلی نے پنجہ مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی جس سے ڈر کر بلی نے اس کے ایک پہلو میں پنجہ مار دیا جس سے اس کے جسم پر ایک گہرا زخم ہو گیا۔ جب آدمی چند دن تک زخم ٹھیک نہ ہونے پر ہسپتال گیا تو ڈاکٹروں نے ایسا انکشاف کردیا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

تفصیلات کے مطابق  35سالہ نیمی چند نامی شخص کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے جسے یہ احساس ہی نہ ہو سکا کہ اس وقت گولی چلنے کی جو آواز آئی تھی، دراصل وہ گولی اس سوئے ہوئے شخص کو لگی تھی، جسے وہ بلی کے پنجے سے آنے والا زخم سمجھتا رہا تھا۔

 نیمی چند الیکٹریکل لائن مین کی ملازمت کرتا ہے۔ واقعے کی رات وہ اپنے دیگر تین کولیگز کے ہمراہ کچھ خراب لائنوں کی چیکنگ کے بعد آ کر سویا ہی تھا کہ گولی چلنے کی آواز نے سب کو جگا دیا، جاگتے ہی نیمی چند نے اپنی پسلیوں میں تکلیف کی شکایت کی اور خون بہتا دیکھ کر خود ہی مرہم پٹی کرکے پھر سو گیا۔ اس کے خیال میں اسے یہ زخم بلی کا پنجہ لگنے سے آیا تھا۔ جب چند دن تک زخم ٹھیک نہ ہوا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گیا۔

ڈاکٹر نے سکین کرکے بتایا کہ اس کے جسم میں گولی موجود ہے، خوش قسمتی سے گولی نیمی چند کی جلد کے نیچے جا کر رک گئی تھی اور اس کے کسی اہم عضو کو نقصان نہیں پہنچا تھا، ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کے جسم سے گولی نکال دی ہے اور اب وہ صحت یاب ہو چکا ہے۔رانی واڑا پولیس نے نیمی چند کو گولی لگنے کا انکشاف سامنے آنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      نیشنل ٹی 20 کپ آج سے راولپنڈی میں شروع