بدترین مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں:رانا ثنا اللّٰہ 

Sep 23, 2021 | 13:05:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت مہنگائی پر بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہے، چاہتے ہیں کہ عوام پہلے تبدیلی کا مزہ چکھ لیں،بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں ڈال دیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نےاپنے بیان میں کہا کہ منفی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے۔بلاول بھٹو محنت کریں، منتخب ہوں تو ضرور حکومت بنائیں۔مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق۔۔2357نئے کیسز رپورٹ
 
 
 

مزیدخبریں