ملک کے کن شہروں میں بارش ہو گی ۔۔محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 )محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی (تیزہواؤں) کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل ( بروز جمعہ المبارک) جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی(تیزہواؤں) کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، گجرات،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر،لیہ،میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
میانوالی،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان،اورڈی جی خان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات چارسدہ،نوشہرہ،سوات،دیر، چترال،پشاور،کوہاٹ، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ٹانک،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جیکب آباد،سکھر، گھوٹکی،لاڑکانہ،شہیدبینظیرآباد میں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش، حیدرآباد، دادو،عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹھٹھہ،کراچی، میرپورخاص، موہنجوداڑو میں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش،ٹنڈوجام،پڈعیدن،مٹھی اورسانگھڑ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان میں سبی،کوہلو،بارکھان،ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل، کوئٹہ، نصیرآباد،خضدار،لسبیلہ،قلات،اورزیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف لندن میں ۔۔ کورونا ویکسین لاہور میں لگائی گئی ۔۔ کیسے جانیے