(ویب ڈیسک ) دورہ امریکا کے آغاز سے پہلے ہی ریاست نیویارک کی عدالت نے سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سمن جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جان کرونن نے نریندر مودی کو سمن جاری کیا۔سکھوں کی تنظیم 'سکھ فار جسٹس' نے 17 ستمبر 2021 کو نیویارک کی عدالت میں کیس فائل کیا جس میں نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ریاست نے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں پر ریاستی طاقت کا بےجا استعمال کرکے پرتشدد کارروائیاں کیں جس سے لگ بھگ 600 کسان زندگی کی بازی ہار گئے۔
عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج نامزد کر دیا اور دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔ سکھوں کی تنظیم نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر احتجاج کی کال بھی دی ہے جبکہ کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نریندر مودی کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3ارب ڈالر کی منشیات برآمد:نریندر مودی پر اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام