آبادی بڑھتی رہی ۔۔ اناج میں اضافہ نہ ہوا تو مستقبل میں بھوک ہو گی۔۔ وزیراعظم

Sep 23, 2021 | 15:18:PM

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اس کے باوجود گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 50 سال بعد پاکستان میں ڈیم بن رہےہیں، ہمیں زراعت پر تحقیق کی ضرورت اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ حکومت بنیادی تعلیم و صحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے مافیاز قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، مافیا کہتا ہے ہمیں این آر او دے دو۔ دنیا میں اشیا کی قیمتیں اتنی نہیں بڑھیں جتنی ایک سال میں بڑھی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مافیاز ملک میں رائج کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، کچھ اربوں روپے کی جائیدادوں میں بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا۔ ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات نہیں، اگلی نسل کا سوچنا ہو گا۔ ہماری حکومت نے ملک میں مزید 10 ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، پاکستان میں زیتون کی کاشت کا انقلاب آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف لندن میں ۔۔ کورونا ویکسین لاہور میں لگائی گئی ۔۔ کیسے جانیے

 

مزیدخبریں