اللہ دیکھ رہا ہے۔۔بھارتی ظلم کی ایسی ویڈیو جس دیکھ کر آپ کانپ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے ، انتقام کی آگ میں مسلمانوں کی لاشیں بھی محفوظ نہیں۔ آسام کے ضلع دارنگ میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پروحشیانہ تشدد اور متعدد کو شہید کیا گیا۔اس ظلم کی ایک دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، جس کو دیکھ ہر انسان چاہے اسکا کسی مذہب سے تعلق وہ یہ ویڈیو دیکھ کر کانپ جائے گا۔
بھارت میں مسلمانوں کی لاشیں بھی محفوظ نہیں
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 23, 2021
جبکہ بھارتی حکومت/میڈیا کو افغانستان کی فکر ہے
آسام میں پولیس کی براہ راست فائرنگ، متعدد افراد شہید
مسلمانوں کے 800گھروں کو غیرقانونی کہہ کر گرایا گیا جس پر احتجاج کیا جارہا تھا
ویڈیو میں فائرنگ سےقتل کےبعد لاش کی بےحرمتی دیکھی جاسکتی ہے pic.twitter.com/VwoM7qQy48
افغان اردو کی جانب سے جاری کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کے 800گھروں کو غیرقانونی کہہ کر گرایا گیا جس پر وہ لوگ احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران پولیس کی براہ راست فائرنگ سے متعدد افراد کو شہید کر دیا گیا۔ ظلم کی انتہا دیکھیں کہ نہتے مسلمانوں کو مارنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی بھی کی ، ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بھارتی فوجی اور ایک کیمرہ مین ایک مسلمان کی لاش کے چہرے اور جسم پر بوٹوں کے ٹھڈے مار رہے ہیں۔ افغان اردو کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کو افغانستان کی فکر ہے لیکن جو کچھ ان کے اپنے ملک میں ہو رہا ہے انہیں اسکی فکر نہیں۔آسام کے ضلع دارنگ میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پروحشیانہ تشدد اور متعدد کو شہید کیا گیا۔ پولیس نےسیدھی فائرنگ کی ۔ دارنگ ضلع کا ایس پی وزیراعلی آسام کا بھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔4 دہشت گرد پکڑے گئے