(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے ، انتقام کی آگ میں مسلمانوں کی لاشیں بھی محفوظ نہیں۔ آسام کے ضلع دارنگ میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پروحشیانہ تشدد اور متعدد کو شہید کیا گیا۔اس ظلم کی ایک دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، جس کو دیکھ ہر انسان چاہے اسکا کسی مذہب سے تعلق وہ یہ ویڈیو دیکھ کر کانپ جائے گا۔
افغان اردو کی جانب سے جاری کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کے 800گھروں کو غیرقانونی کہہ کر گرایا گیا جس پر وہ لوگ احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران پولیس کی براہ راست فائرنگ سے متعدد افراد کو شہید کر دیا گیا۔ ظلم کی انتہا دیکھیں کہ نہتے مسلمانوں کو مارنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی بھی کی ، ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بھارتی فوجی اور ایک کیمرہ مین ایک مسلمان کی لاش کے چہرے اور جسم پر بوٹوں کے ٹھڈے مار رہے ہیں۔ افغان اردو کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کو افغانستان کی فکر ہے لیکن جو کچھ ان کے اپنے ملک میں ہو رہا ہے انہیں اسکی فکر نہیں۔آسام کے ضلع دارنگ میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پروحشیانہ تشدد اور متعدد کو شہید کیا گیا۔ پولیس نےسیدھی فائرنگ کی ۔ دارنگ ضلع کا ایس پی وزیراعلی آسام کا بھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔4 دہشت گرد پکڑے گئے