پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

Sep 23, 2021 | 18:11:PM
بانڈز۔مہلت۔واپسی۔توسیع۔امکان
کیپشن: پرائز بانڈز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کے مطابق بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے تاہم پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بند کئے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔
۔اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت میں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلئے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پاس تو ہوگئے مگر داخلہ نہیں ملے گا۔لیکن کیوں؟۔طلبا سر پکڑ کر بیٹھ گئے