عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں اونچی اڑان

Sep 23, 2021 | 18:24:PM

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ ہو گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہو گیا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا214 روپے کے اضافے سے 97 ہزار308 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1 ڈالر کی کمی سے 1772 ڈالر پر فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

مزیدخبریں