(ما نیٹر نگ ڈیسک)طلا ق ہے تو بری چیز ، کیا کبھی کسی کو طلاق کی پارٹی دیتے سنا ہے؟جی ہا ں اب ایک ایسا ہی وا قعہ سامنے آیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم 45 سالہ سونیا گپتا نے 17 سال کے بعد شادی کو ختم کرکے اسے اپنے لیے آزادی کہا اور خوشی میں طلاق ہونے کی شا ندا ر اور پر تعیش پارٹی بھی رکھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا۔
غیرملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ کے مطابق طلا ق کے حصو ل میں کا میا ب ہو نے والی سونیا گپتا نے رنگ برنگی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا کیونکہ وہ طلاق کے لیے 3 سال سے کوششوں میں مصروف تھیں۔ جس میں وہ کامیاب ہوئیں اور اسی خوشی میں انہوں نے یہ شاندار پارٹی رکھی۔وائر ل کی گئی ان تصاویر میں خاتون انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انہوں نےآخر کار طلا ق کا سلیش بھی پہن رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ نے شوہر کے نام کا اعلان کر دیا