پورے نمبر لے کر قومی ریکارڈبنانیوالی طالبہ پر بجلیاں گرادی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) امتحانات میں پو رے کے پو رے نمبرز لینے والی طالبہ کے پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے مردان کی طالبہ قندیل کے میٹرک امتحانات میں 1100 نمبرز لینے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 1100 نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔
صوبائی وزیر کے مطابق پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ شہرام ترکئی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں 1100 نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ قندیل کی قابلیت پر کوئی شک نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینا بھی ضروری ہے، اسی لیے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔
یا د رہے کہ طالبہ قندیل نے پو رے کے پو رے نمبر لے کر نیا قو می ریکا رڈ بنا یا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہسپتال ملازموں نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں