بلین ٹری منصوبہ۔۔برطا نوی وزیر اعظم بھی عمران خان کے معترف نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن بھی وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف نکلے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تمام ملکوں کو پاکستان کی مثال سامنے رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ تمام ملکوں کو اپنی ذمے داری سمجھنا ہو گی۔برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا اور خود کو تباہی سے بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
— Muhammad Anwar (@AK_Anwar_Khan) September 23, 2021
ہم بھی برطانیہ میں درخت لگانا چاہتے ہیں اور میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو مشعل راہ بنائیں، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
ایسا ہے میرا کپتان ???????????? pic.twitter.com/LNpNuZKZzy
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا