انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کی امیدوں کا محور ویسٹ انڈیز

Sep 23, 2021 | 20:21:PM
پاکستانی ،امیدوں،کا ،محور،ویسٹ انڈیز
کیپشن: ویسٹ انڈیز کی کر کٹ ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) دسمبر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا ون ڈے شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی بے بنیاد سکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم واپس بلانے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا،کیویز کی تقلید میں انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے معذرت کرلی۔ایسے میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے پاکستان کی امیدوں کا محور ویسٹ انڈیز ہے۔ دسمبر میں کیریبیئن طوفان کے میدانوں کا رخ کرنے سے گوروں کے بے بنیاد خدشات اڑانے میں مدد ملے گی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے طریقہ کار کے مطابق انڈیپنڈنٹ سکیورٹی کنسلٹنٹس سے رائے لے گا۔ پلیئرز ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کر لیا گیا، سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز، پلیئرز ایسوسی ایشن اور خود کھلاڑی بھی ٹور کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جمائما لاہور شہر کے بازار پہنچ گئیں مگر یہ ہوا کیسے؟