پاکٹ منی پر جھگڑا۔۔بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بیددری سے قتل

Sep 23, 2021 | 20:28:PM
جیب خرچ، باپ ، بیٹا ، جھگڑا، قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی  میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے, جہاں ایک بیٹے نے اپنے باپ کو جیب خرچ نہ دینے پر  پتھر مار کر قتل کر ڈالا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق قتل کی اندوہناک واقعہ ممبئی کے دھیسر کھاڑی علاقے میں پیش آیا،اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نےموقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور  دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے لڑکے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاکٹ منی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اشوک کمار پانڈے نامی شخص کا اپنےبیٹے کے ساتھ جھگڑا ہوا کرتا تھا اور یہ جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ بیٹے نےموقع پر پتھر مار کر باپ کو  بیددری سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سے پہلے دن کی شام بیٹے نے باپ کے پرس سے پیسے نکالے تھے۔ اگلے دن دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں اسے 4 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نےایسا کیا کام کیا کہ حاملہ خاتون اور بچہ مر گیا