دورہ پاکستان کی منسوخی۔ برطانوی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ناراض ہوگئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم اور سینئر حکام کا موقف ہے کہ فیصلے سے پاک، برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ برطانوی حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ جاری رکھنے کا کہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف نظر انداز کرنے پر برطانوی وزراءای سی بی پر برہم ہیں۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انگلش بورڈ مختصر دورہ پاکستان کےلئے ایشز معاملے پر پلیئرز سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر کھیلوں کی دنیا میں قدم رکھ لیا؟ ویڈیو وائرل