(مانیٹر نگ ڈیسک)شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران کوئی نہ کوئی ایسی با ت ہو جاتی ہے کہ لوگوں کیلئے انو کھی چیز بن جاتی ہے۔ عین شادی کے روز دولہے نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ دلہن کسی ا ور کے ساتھ فرار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ وا قعہ امریکی ریاست میری لینڈ میں پیش آیا جب تقریب کے روز دلہن گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔ 24 سالہ لڑکی سیریا نے اپنے دولہا سیم کو نشے کی حالت میں دیکھا تو فوری اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کزن کے ہمراہ فرار ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریا اپنے دو لہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر انتہائی دلبرداشتہ ہوگئی تھی لہذا اس نے سیم ے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی پر خاصے خوش تھے لیکن سیریا کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ سیم نشہ آور اشیاکا استعمال کرتا ہے۔سیریا کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی انگوٹھی بھی گرا دی تھی ۔وہ نہ ٹھیک سے بول پا رہا تھا اور نہ ہی چل پا رہا تھا جب الکوحل کی بو آئی تو اس نے یہ فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پورے نمبر لے کر قومی ریکارڈبنانیوالی طالبہ پر بجلیاں گرادی گئیں