15 سالہ لڑکی سے کئی بار اجتماعی زیادتی ۔۔ویڈیو سامنے آنے کے بعدپو لیس بھی حر کت میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت سے پھر ایک دل دہلا دینے والی خبر ۔15 سالہ لڑکی سے کئی بار اجتماعی زیادتی کا واقعہ ۔ 2 کم عمر لڑکوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں 9 ماہ کی مدت میں 33 افراد کی جانب سے لڑکی کا ریپ کیا گیا۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری میں متاثرہ لڑکی کے دوست نے اس کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا لی اور پھر بلیک میل کر کے اس کا ریپ کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:پورے نمبر لے کر قومی ریکارڈبنانیوالی طالبہ پر بجلیاں گرادی گئیں
لڑکے نے مبینہ طور پر بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ان سب نے اسے نوعمر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو کئی بار اور ممبئی کے قریب کئی مقامات پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تنگ آ کر لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات متو قع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا