توہین عدالت کیس میں عمران خان نے معافی نہیں مانگی، وکیل حامد خان

Sep 23, 2022 | 00:22:AM
خاتون جج، دھمکیاں دینے کے کیس، چیئرمین پی ٹی آئی، وکیل حامد خان، عمران خان، معافی نہیں مانگی،
کیپشن: وکیل حامد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدالت سے معافی نہیں مانگی بلکہ معذرت کی ہے۔
وکیل حامد خان کا کہناہے کہ قانونی طور پر معذرت اور معافی میں فرق ہوتا ہے،عمران خان نے کہا کہ خاتون جج کے پاس جانے کو تیار ہیں اور مطمئن کروں گا کہ آپ کے خلاف کوئی بات نہیں اور نہ کرنا چاہتے ہیں، مجھ سے اور پارٹی کے کسی شخص سے کوئی خطرہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر حملہ