توہین عدالت کیس میں عمران خان نے معافی نہیں مانگی، وکیل حامد خان

Sep 23, 2022 | 00:22:AM

(24 نیوز)خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدالت سے معافی نہیں مانگی بلکہ معذرت کی ہے۔
وکیل حامد خان کا کہناہے کہ قانونی طور پر معذرت اور معافی میں فرق ہوتا ہے،عمران خان نے کہا کہ خاتون جج کے پاس جانے کو تیار ہیں اور مطمئن کروں گا کہ آپ کے خلاف کوئی بات نہیں اور نہ کرنا چاہتے ہیں، مجھ سے اور پارٹی کے کسی شخص سے کوئی خطرہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر حملہ

مزیدخبریں