شیخ رشید کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دھمکیاں ملنے کے معاملے پر تھانہ وارث خان میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ایف آئی آر میں 25ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں، اس کے علاوہ ایف آئی آر میں موبائل نمبر اور لال حویلی لینڈ لائن نمبر پر دھمکیاں ملنے کا حوالہ دیا گیاہے، ایف آئی آر میں دھمکیاں دینے والے نمبرز بھی درج کئے گئے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد متعلقہ اداروں کو میسج کردیا ہے،پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر رہا ہوں،تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے،شیخ رشید نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں بھی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر حملہ