وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

Sep 23, 2022 | 08:55:AM
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے اور تیس ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: پنجاب حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے اور تیس ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

 صوبائی کابینہ نے پروجیکٹ کو سپر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری کرے گا جبکہ مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتیوں کی فائل منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد چوہدری پرویز الہی نے صوبے کے تمام محکموں میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی تھی۔