لانگ مارچ سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی ملی ہے، سینئر سیاستدان شیر محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ سے معروف سماجی و سیاسی شخصیات سردار شیر محمد رند نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
Breaking News Nawabshah!
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) September 22, 2022
Sardar Sher Muhammad Rind who polled 54,000+ from NA213 Nawabshah against Asif Zardari joined PTI after meeting Imran Khan, Ali Zaidi & Asad Umar today. pic.twitter.com/oxPpzj4Ed4
ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا اور عمران خان کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شیر محمد رند کا خیر مقدم کیا۔
یاد رہے کہ سردار شیر محمد رند نے 2018ء کے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار کے طور پر 53 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ یہ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جیتی تھی۔