برطانوی پائونڈ بے وقعت ،کم ترین سطح پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانوی پائونڈ کو نظر لگ گئی ،کساد بازاری کے خدشات دن بدن بڑھنے لگے، ایشائی منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کم ترین سطح پرآگیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک برطانوی پاؤنڈ 1.03 ڈالرکا ہوگیا ہے۔نئے برطانوی وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کی جانب سےٹیکسوں میں کمی، کارپوریشن ٹیکس اور اسٹمپ ڈیوٹی میں کمی کے اعلان پر برطانیہ میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔
یاد رہے دو روز قبل پاکستانی روپیہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 6.05 روپے کمی سے 270.65 روپے کا ہوگیا تھا ،اسی طرح امارتی درہم 10 پیسے کمی سے 66.55 روپے کا ہوگیا تھا ،سعودی ریال 10 پیسے کم ہوکر 64.90 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
ضرور پڑھیں : وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ ،تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع
واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔ قرض کی منظوری سے اب تک انٹر بنک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔