وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز بڑھنے لگے

Sep 23, 2022 | 10:35:AM

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس خطرناک صورت حال اختیار کرچکا ہے جس سے مزید 77 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 ہزار 7 سو 34 ہوچکی ہے جبکہ 5 افراد اس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں سے 36 جبکہ دیہی علاقوں سے 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 258، پولی کلینک میں 58 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 36 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے وار  شدت سے جاری

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر کے دیہی علاقوں سے ڈینگی کے 1 ہزار 48 جبکہ شہری علاقوں میں 6 سو 86 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کے انسداد کے لیے پورا سال کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ گھروں کے اندر اور دکانوں میں یقینی بنانا ہوگا کہ لاروا نہ بنے۔ کسی بھی جگہ برتنوں، ٹائروں یا کھلی جگہوں پر صاف پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔

مزیدخبریں