میکسیکیو سٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک

Sep 23, 2022 | 10:46:AM

(ویب ڈیسک) میکسیکیو سٹی میں 6.8 شدت کے آنے والے زلزلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کولکومین سے 84 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز

ملک کے صدر آندرس مینول نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج کا زلزلہ گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے کا آفٹر شاک تھا جس کا اثر دیگر شہروں میں بھی محسوس کیا گیا۔

مئیر میکسیکو کلاؤڈیا شین باؤن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے دو ہلاکتیں ہوئیں، ایک خاتون زلزلے کے بعد بھگدڑ میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوئی، ایک شخص کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

نیشنل سسمولوجیکل سروے نے مزید بتایا کہ پیر کو اس علاقے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد 1200 آفٹر شاکس میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

مزیدخبریں