پاکستان کی عدالتیں صرف تماشہ دیکھ رہی ہیں ، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز بڑھنے لگے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب اسحق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہےاور میں حیران ہوں کہ عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ یہ تماشہ حکومت کی تبدیلی کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔
اب اسحق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں یہ تماشہ Regime Change کا سب سے بڑا مقصد تھا بدقسمتی ہے NRO2 پر عملدرآمد ہو رہا ہے اورسوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں pic.twitter.com/VoI4XbWmpF
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2022
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر خزانہ کے مقدمے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے ٹکرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔