پاکستان کی عدالتیں صرف تماشہ دیکھ رہی ہیں ، فواد چوہدری

Sep 23, 2022 | 11:13:AM

( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز بڑھنے لگے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اب اسحق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہےاور میں حیران ہوں کہ عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ یہ تماشہ حکومت کی تبدیلی کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر خزانہ کے مقدمے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے ٹکرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی جبکہ گزشتہ روز  انہوں نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں