سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دادو میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔
سیلاب کے باعث دادو کے سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرہ خاندان جزوی طور پر آباد ہو گئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بھی سیلاب کی مناسبت سے ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔
اسی خاتون کی بکری نے بھی بچی کو جنم دیا جس کا نام ’سیلابی‘ رکھ دیا گیا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارا سب کچھ چلا گیا ہے تو اس طرح کی درد ناک صورتحال میں ہم لوگ مختلف نام رکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد اور بدین میں سیلاب متاٖثرین کے کیمپ میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بھی بندھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سیلاب کی تبارہ کاریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ میں تصویری نمائش