(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسلام آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے پر پولیس اہلکار پر برس پڑے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر غصہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا اور یہ عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت کی ان کے خلاف سازش ہے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، پولیس افسران نے شاہ محمودقریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو بھی تحمل سے سنا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت اور بلا تفریق جاری رکھے گی۔