(ویب ڈیسک ٌ)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے ، گلوکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر ٹرولنگ کا سخت ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ " بغیر پورا سچ جانے بول لیا آپ سب نے یا ابھی کچھ اور باقی رہ گیا ہے، اگر باقی ہے تو پورا کرلیں، آپ کی اجازت ہو تو اب میں کچھ بولوں؟"۔
تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر انہوں نے کہا کہ "اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگ کو خاموش رہنا چاہئے کیونکہ نا صرف ان سے متعلق بلکہ انکی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں"۔
گلوکارہ نے کہا کہ "اس ایک مخصوص انسان کیلئے میں مرحوم لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی نہ ہی میں یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں ہے، اور یا کہ یہ لوگ کس طرح اپنی پہچان کو استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مظلوم ہیں، جبکہ ان کو قریب سے جاننے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے"۔
آئمہ بیگ نے تنقید کرنیوالوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہورہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ نہیں معلوم، لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں۔انہوں نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر پوسٹ میمز کو بہت انجوائے کیا مگر یہ سب مذاق سے بہت دور ہے، یہ تو سراسر کسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگ جانچ پڑتال نہیں کرتے، پچھلے کچھ عرصے سے مجھے حیرت ہے کہ لوگ پورا سچ اور ان تصاویر کی اصل کہانی جانے بغیر کیسے ان تمام الزامات کا یقین کررہے ہیں، کیا وہ سب سچ نہیں تھا؟۔