ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت عفت عمربھی بول پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر ٹرانس جینڈر بل کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔
اداکارہ عفت عمر نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹرانس جینڈر بل سے متعلق ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔
I totally support Transgender Act and condemn all this propaganda against them and detest such parties and mindset.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) September 21, 2022
عفت عمر کا کہنا ہے کہ میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اس بِل سے متعلق کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل میں جنسی ہراسانی کو جرم بنایا گیا ہے، ڈس انفارمیشن ایسے پھیلائی گئی ہے جیسے یہ سارا بل ہی غلط ہے۔
View this post on Instagram
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں کے ملازمت کے حق کو محفوظ اور علاج معالجے کے معاملے کو تحفظ دیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں سے بھیک منگوانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے۔