خواجہ سراؤں کا میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

Sep 23, 2022 | 13:43:PM

(ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی اور تفتیشی افسر سے کہا کہ اگر ملزمان کے خلاف کچھ ہے تو عدالت لے آئیں۔لاہور سماعت کے موقع پر عدالت نے اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں چار ججز تبدیل ہوچکے ہیں، پاکستان انصاف میں نیچے سے پانچویں یا چوتھے نمبر پر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرانس جینڈر بل سے متعلق کہا کہ خواجہ سراؤں کا میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، تمام پارٹیاں اس بل میں شامل ہیں کیوں کہ کسی کو بھی حقوق دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ اوتھ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف ایک پیرا تبدیل کیا گیا ہے، آپ اس وقت مطالبہ کررہے ہیں کہ تین کروڑ پاکستنای پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ بےگھر ہوچکے ہیں اور کھانا مانگنے پر مجبور ہیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ انتخابات کروائے جائیں۔

وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لمبی زبان ہے جسے پکڑنے والا کوئی نہیں، بدزبان بدتمیز سے بچو اور شریف آدمی کو رگڑا لگاؤ، یہ ملک میں چل رہا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ نہیں پتہ، جس نے پنجاب میں تبدیلی کی بات کی ہے اس سے پوچھیں۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کیوں کہ کنٹرول نہیں ہورہا اس حوالے سے مفتاح اسماعیل ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی دیکھا ہے، میرے علم میں نہیں ہے کہ مفتاح اسماعیل کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں