بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، سینئر صحافی ایاز امیر کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں بہو کے قتل پر سینئر صحافی ایاز امیر کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا۔
ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے،ایاز امیر کی میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/hkLJgBDVVM
— 24 News HD (@24NewsHD) September 23, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیکر واقعے کی جگہ کا فارنزک بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بیوی کا قتل، صحافی ایاز امیر کا بیٹا گرفتار
اس حوالے سے چک شہزاد فام ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔
واردات کے وقت بیٹے شاہنواز کے نشے میں ہونے سے متعلق سوال پر ایاز امیر کا کہنا تھا اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے۔