عالمی بینک کا پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائسر میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے نائب صدر کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی غیر معمولی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔مارٹن رائسر نے تباہ کن سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کو جاننا ہے، عالمی بینک موجودہ اور نئے منصوبوں کے ذریعے سیلاب سے متعلق ایک ارب 70 کروڑ ڈالر تک امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Learnt a lot at the National Floods Response and Coordination Centre on the impacts of #floods on livelihoods, infrastructure & growing concerns over disease and food security. I expressed my condolences on the human losses and huge damages incurred. @ndmapk @GovtofPakistan (1/2) pic.twitter.com/WRZMQ256J9
— Martin Raiser (@MartinRaiser) September 23, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی امداد سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے سمیت بحالی میں مدد، نئے ہنگامی آپریشن اور طویل مدتی اہلیت کی کوششوں کی شکل میں ہو سکتی ہے۔